بھارتی فوج کا کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی

بھارتی قابض فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو ایک قابل اعتماد اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نوجوان الطاف احمد بھٹ ولد علی محمد بھٹ حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس خدشے کے پیش نظر اسے گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، نوجوان اپنے گھر سے فرار ہوگیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ کل رات کپواڑہ پولیس اور 47 آر آر آرمی نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں قریبی نالہ سے اس کو گرفتار کرکے ایک دستی بم برآمد کیا ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں