پنجاب میں دو پولیس اہلکاروں کا آپس میں جھگڑنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو جھگڑنا مہنگا پڑ گیا۔

گجرات پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑتے لڑت وردیاں پھاڑ دیں

رپورٹ کے مطابق گجرات میں ناکہ چن کنگن پر تعینات پولیس اہلکاروں کے جھگڑے کا نوٹس ڈی پی او
گجرات نے لے لیا، دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

تھانہ کنجاہ کی حدود میں واقع ناکہ چن کنگن پر دو پولیس کانسٹیبل اسلم اور جاوید کی آپس میں جھگڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی  تھی جس پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو معطل کردیا۔

ڈی پی او گجرات نے انچارج چوکی منگو وال اور ناکہ پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات نے واضح کیا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار خواہ وہ کسی رینک کے بھی ہوں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں