آج ملک بھر میں یوم بحریہ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے، 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا، آبدوز غازی نے بالا دستی قائم رکھی اورملک کی بحری سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ رکھا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نےاپنے پیغام کہا ہے کہ یوم بحریہ ہمارے بحری ہیروز کی قربانیوں اور جذبے کو سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے،یہ دن ہمارے غازیوں اور شہدا کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری بحری تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے جو ہماری نئی نسل میں امید اور افتخارکو جلا بخشتا ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود کا کہنا تھاکہپاک بحریہ خطے میں بحری سلامتی کے مشترکہ اقدام میں بین الاقوامی بحری اشتراک کا اہم حصہ ہے، بحریہ نے انفرادی طور پر محفوظ سمندری ماحول کے حصول کیلئے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کا آغاز کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک منصوبے کی کامیابی میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں