انگین آلتان دوز یاتان (ارتغل غازی) کا بلیوورلڈ سٹی کے ساتھ معاہدہ منسوخ

انگین آلتان دوزیاتان” نے یارِ من ترکی یو ٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں بلیو ورلڈ سٹی فرم کے بارے میں  کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں

ڈرامہ سیریل ار طغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوز یاتان نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ طے پانے والے  سمجھوتے کو منسوخ  کردیا ہے۔

دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے  والے ترکی کے ڈرامے ار طغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے یارِ من ترکی یو ٹیوب چینل کے اینکر  ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں بلیو ورلڈ سٹی فرم کے بارے میں  کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں  لیکن پاکستان سے حاصل ہونے والی  معلومات کی روشنی اور اس فرم کے بارے میں  اچھی رائے نہ ہونے کی وجہ  سے   طے پانے والے  ایگریمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جلد ہی باقاعدہ  منسوخ کرنے  کی دستاویز جاری کردی جائیں گی۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں