15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے بھر میں 15ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹرمراد راس کاکہنا ہے کہ نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لئےتمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے، 22 ستمبرسے چھٹی سے آٹھویں جماعت، جبکہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز کیلئے اسکولز کھولے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی جگہ اسکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا تاکہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام اسکولوں کو پابند بنایاجائے گا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں