یوم دفاع پاکستان: بھارتی فوج 6 ستمبر 1965 کا ناشتہ کبھی نہیں بھولے گی

یوم دفاعِ پاکستان ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستان کے شہیدوں، جری جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اورغیّور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا۔

6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، 6 ستمبر 1965 کو بھارتی فوج جنگ کا اعلان کیے بغیر انٹر نیشنل بارڈر کو کراس کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئی۔ بھارتی فوج کا ارادہ تھا کہ 7 ستمبر کو صبح کا ناشتہ لاہور میں کرے پاکستان کی بہادر افواج نے پھر ایسا ناشتہ پیش کیا کہ بھارتی فوج آج تک اس کا ذائقہ نہیں بھول پائی۔

بھارتی فوج کا منصوبہ یہ تھا کہ 7ستمبر کی صبح لاہور کی سڑک پر  جم خانہ میں پارٹی کے دوران بیرونی دنیا کو خبردی جائے گی کہ دنیائے اسلام کی سب سے بڑی ریاست کے دل پر کفار کا قبضہ ہو چکا ہے، لیکن بھارت یہ بھول چکا تھا کہ  پا ک فوج  کے جیالے  ہر وقت شہادت کے لئے الرٹ  رہتے ہیں۔ اس وقت  پاکستان کی بہادر افواج کے جوانوں نے اپنی چھاتی پر بم باندھ کر ان کے درجنوں ٹینکوں کو اڑا دیا اور ان کے حملہ کو اپنی عظیم قربانیوں سے ناکام بنا دیا گیا۔اور بھارت کے ارادوں اور منصوبوں پر اس وقت پانی پھِر گیا۔

یہ وہ وقت تھا کہ جب نہ صرف پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کا مقابلہ کیا بلکہ پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارتی فوج کے ہر ارادوں اور منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بدترین شکست سے دو چار کیا۔ اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارتی فوج کو ایک زبردست بارودی ناشتہ کروایا جو وہ کبھی نہیں بھول پائی گئی۔

پاک فوج نے وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کیا اور پاکستانی عوام کی مدد سے ہر محاذ پر بھارتی فوج کو شکست دے کر تحفے میں انہیں ناکوں چنے چبوا دیے۔

سب سے اہم ناشتہ پاکستان کی فوج کے اہم سپوت میجر عزیز بھٹی نے بھارتی فوج کو پیش کیا۔ میجر عزیز بھٹی مسلسل 5 دن تک بھارتی ٹینکوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے، 12 ستمبر 1965 کو بھارتی فوج کے ایک ٹینک کا گولہ میجر عزیز بھٹی کی چھاتی میں لگا جس سے وہ شہید ہو گئے۔میجرعزیز بھٹی شہید ہو گئے اور بھارت کے دل میں اپنا خوف بٹھا گئے، پاکستانی قوم میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانیوں کو آج تک نہیں بھولی اور نہ کبھی بھول پائے گی۔

دوسری جانب فضائی تاریخ کا ناقابل فراموش معرکہ ایم ایم عالم کا ہے۔ انہوں نے سرگودھا کے قریب 30 سیکنڈ کے اندر دشمن کے 5 طیارے گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

آج 6 ستمبر کو پاکستان کے 22 کروڑ عوام یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے ان قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ جنہوں نے 6ستمبر میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیا۔

(تحریر اسامہ اسلم)

اپنا تبصرہ بھیجیں