امریکا کو اس ہفتے خطروں کا سامنا

امریکا میں گلف آف میکسیکو کی جانب موجود ریاستوں کو رواں ہفتے 2 سمندری طوفانوں کا سامنا ہے، طوفان ’مارکو ‘ آج لوزیانا اور طوفان ’لورا‘ بدھ کو امریکی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

امریکا کی گلف ساحلی پٹی میں ریاست الاباما، لوزیانا، مسیسیپی اور ٹیکساس شامل ہیں، جہاں طوفان ’مارکو‘ کے باعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسرے طوفان ’لورا‘ نے ہیٹی اور ڈومینیکن ری پبلکن میں تباہی مچائی ہے، دونوں ملکوں میں طوفان کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے اور لوگ انخلاء پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طوفان ’لورا‘ کے باعث ہیٹی اور ڈومینیکن ری پبلک میں 12 افرا د ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں