بھارتی صحافی نے مودی سرکار کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند مودی سرکار نے خان ہیروز سمیت بالی ووڈ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

بھارتی صحافی و مصنف سواتی چترویدی نے اپنے تازہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار بالی ووڈ کی طاقت کو خوب جانتی ہے، دنیا میں بھارت کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنے میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ ستاروں میں سے جو مودی سرکار کے بیانیے کی حمایت نہیں کرتا اس کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مظاہرے شروع کرا دیے جاتے ہیں۔

معروف صحافی نے لکھا کہ بی جے پی کا ایجنڈا واضح ہے کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو ہر حال میں اپنے ساتھ ملائیں تاکہ انتخابی سیاست پر اثر انداز ہوا جاسکے لیکن اگر کوئی ساتھ نہ دے تو اس کے پیچھے سوشل میڈیا کی فوج چھوڑ دی جاتی ہے جو تہذیب کا دامن چھوڑ کر گالم گلوچ پر آتی ہے۔

عامر خان نے استنبول میں ترک صدر طیب اردگان کی اہلیہ ایمائن اردگان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلند آواز میں ترک خاتون اول کو سلام بھی کیا۔ ترک خاتون اول نے بھی عامر خان کا پر جوش استقبال کیا۔

ترک خاتون اول نے عامر خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور کہا کہ مجھے خوشی ہے عامر خان نے اپنی فلم مکمل کرنے کے لیے ترکی کا انتخاب کیا۔

اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان کو کڑی نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ترک صدر کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ان کی اہلیہ سے عامر خان کی ملاقات بھارت کے خلاف سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں