وزیراعلی پنجاب ایک اور مشکل میں پھنس گئے

وزیراعلی پنجاب ایک اور مشکل میں پھنس گئے، ان کے  خلاف شکایت درج ہونے پر نیب لاہور نے نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیئے جانے والے  منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے، منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہوکر 8 کروڑ  تک کیسے پہنچا؟ ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں