آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم کے مطابق کراچی میں آج کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے اور مون سون کی حالیہ لہر منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

مون سون کے کے پانچویں اسپیل میں کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے زیادہ بارش ہوئی، گزشتہ روز ہونے والی بارش میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ نیو کراچی میں 88 ملی میٹر  اور ناظم آباد میں 85 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے 85 ملی میٹر تک کی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں