آرمی چیف سے اردن کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ناظم الامورپال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  امریکی ناظم الامورپال جونز نے جی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ کیا۔

امریکی ناظم الامورپال جونز نے  آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آرمی چیف نےپاکستان کےلیےامریکی سفارتکارکی خدمات کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں