دھونی ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے: کوہلی، ویڈیو وائرل

کوہلی نے دھونی کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ زندگی میں بعض اوقات کہنے کو الفاظ نہیں ہوتے اور دھونی کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کا لمحہ بھی ایسا ہی ہے۔

کوہلی کے بقول ایم ایس دھونی ان لوگوں میں سے تھے جو بس میں سب سے آخری نشست پر بیٹھتے تھے لیکن اُن کی موجودگی ہی کھلاڑیوں کے لیے سب کچھ تھی۔

کوہلی کے بقول، ہم میں ایک ساتھ رہنے کے علاوہ گہری دوستی تھی اور ہم ہمیشہ ایک ہی مقصد کے لیے کھیلتے رہے ہیں جو ٹیم کو جتوانا تھا۔

انہوں نے کہا “کریئر کے آغاز میں دھونی کے زیرِ نگرانی کھیلنا میری خوش نصیبی ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔”

ویراٹ کوہلی کے مطابق وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور آئندہ بھی یہی کہتے رہیں گے کہ دھونی ہمیشہ ان کے کپتان رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں