پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ

ساؤتھمپٹن: پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے تھے،وکٹ کیپر محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وہ اسٹیورٹ براڈ کے گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 72، عابد علی 60، بابر اعظم 47 اور کپتان اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں