صوبائی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے، اب عید قرباں کی چھٹیاں 2 اگست کے بجائے 3 اگست تک ہوں گی، اس سے قبل عید کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک کی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عید تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرکے 3 اگست تک بڑھا دی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں