عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی عوام سے اہم اپیل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عید پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے اس لیے عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں جبکہ دعا ہے کہ اللہ کورونا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں