قومی ایئر لائن کا پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی، جبکہ 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی اور 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں