جموں کشمیر بار ایسو سی ایشن ایڈوکیٹ عبد القیوم کو 6 اگست کو رہا کیا جائے گا

جموں کشمیر: مرکزی حکومت نے بتایا کہ پیر کے روز جموں کشمیر بار ایسو سی ایشن (سرینگر) کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبد القیوم کو 6اگست کے دن رہا کیا جائے گا جب اُن پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کی مدت ختم ہوگی۔

سنجے کشن، اجے رستوگی اور انیردھا بوس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آج اُس عرضی کی شنوائی کی جو قیوم کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کارروائی کے دوران بتایا کہ قیوم پر عائد سیفٹی ایکٹ کی مدت6اگست کو ختم ہورہی ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی، میاں قیوم اُن ہزاروں افراد میں شامل ہیں جنہیں اگست2019کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں کے اندر مقید کیا گیا۔

ان میں اکثر کو رہا کیا گیا تاہم ابھی سینکڑوں لوگ پابند سلاسل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں