بھارتی کرکٹ بورڈ کی دورہ آسٹریلیا میں 2ہفتوں کے قرنطینہ کی مخالفت

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دورہ آسٹریلیا میں دو ہفتوں کے قرنطینہ کی مخالفت کردی۔

صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ 2ہفتے کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، چاہتا ہوں کہ قرنطینہ کے دنوں میں کمی ہو، ایک جگہ اتنے دن رہنا آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا چودہ دن قرنطینہ میں رہنا مایوس کن تھا۔

سارو گنگولی  نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کر دی ہے ، دسمبر جنوری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں قرنطینہ کا دور کم سے کم دنوں کا چاہتے ہیں کیونکہ سریز مشکل ہوگی، آسٹریلیا ٹیم ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں