وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کنٹرول کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے فیزٹو کی منظوری دےدی اور متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ، جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا،معاونین خصوصی اور عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ پنجاب، سندھ، کے پی وزرائےاعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے ویڈیولنک پر شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کونیشنل لوکسٹ کنٹرول ایکشن پلان فیز ون مکمل ہونےسے آگاہ کیاگیااور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ٹڈی دل کنٹرول کے فیز 1 کے لیے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں