نون لیگ کا مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکر کو خط

مسلم لیگ نون نے مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا ہے۔

نون لیگ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط کے متن میں مشیر خزانہ، تجارت اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مشیر آئین کےتحت حلف نہیں اٹھاتے اس لیے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔

نون لیگ کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری یاجوائنٹ وینچرکے تحت چلانےکی اجازت نہیں د ی جا سکتی اور اس وقت دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری بحران میں ہے ایسےمیں روزویلٹ پرفیصلہ کیوں کیا گیا؟

خط میں کہا گیا کہ بطور اسپیکر اسد قیصر آئین کےمحافظ ہیں لہٰذا نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کی عمل داری یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں