پاکستان نےگلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات مسترد کردیے

پاکستان نےگلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر طویل طلب تنازع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے یاد دلایا کہ سوپور میں بھارتی فورسز نے تین سالہ نواسے کے سامنے نانا کو قتل کردیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے خالی کرے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں