برطانیہ میں مسافروں کیلئے قرنطینہ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان

برطانیہ نے ملک میں آنے والوں مسافروں کیلئے قرنطینہ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، جس میں کم رسک والے 50 ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کم رسک والے ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا نئی پالیسی میں 50 ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ کیا جائے گا، نئی پالیسی 10جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کل سے اٹلی، جرمنی، سپین اور فرانس کے مسافر قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، امریکاریڈ لسٹ پر ہی رہے گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فہرست میں وقتاً فوقتاًتبدیلیاں کرتی رہے گی، اس اقدام کا مقصد برطانیہ کے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہوائی رابطے کو بحال کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں