انڈین آرمی کا لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے چارمجاہدگرفتارکرنےکادعویٰ

بھارتی فوج کا  لشکر طیبہ‌ کے وسیم غنی سمیت 4مجاہد گرفتار کرنے کا دعویٰ ۔ ان میں ایک وسیم غنی شامل ہے جو بیرواہ کا رہنے والا ہے۔ وسیم کے علاوہ اس کے تین اور ساتھیوں کو پکڑا گیا ہے۔ یہ لوگ حریت پسندوں کو اس علاقے میں لاجسٹک سپورٹ مہیا کر رہے تھے۔ سکیوریٹی فورسز نے ان کے قبضے سے ہتھیار، گولا بارود اور دیگر اشیاء برآمد کی ہے۔

ان مجاہدین میں ہردولینا بیرواہ کے رہنے والے عبدالعزیز غنی کا بیٹا وسیم غنی، محمد سلطان دار کا بیٹا فاروق احمد ڈار، بشیراحمد کا بیٹا محمد یاسین اور علی محمد میں کا بیٹا اظہرالدین شامل ہیں ۔ یہ سبھی کنڈورا بیرواہ کے والے ہیں۔

اس سے پہلے سکیورٹی فورسز لین 16 مئی کو بڈگام کے اریجل خان سیب میں ایک سرنگ کا پتہ لگایا تھا اور لشکر طیبہ‌ کی مدد کرنے والے ظہور بانی سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں