افغان طالبان نے تین روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔

افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کے روز کہا: ‘کہیں بھی دشمن کے خلاف کوئی جارحانہ کاروائی نہ کریں۔ اگر دشمن کی جانب سے آپ کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو اپنا دفاع کریں۔’

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا اعلان مکمل طور پر صرف عید الفطر کے لیے کیا گیا ہے جو کہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کا اعلان بھی ہے۔

اس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر لکھامیں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں نے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین دنوں تک جاری رہنے والی جنگ بندی کی تعمیل کریں اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کیا جائے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں