عید کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی کے مظالم کا سلسلہ بند نہ ہوا

مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطرکے موقع پر بھی بھارتی قابض فوج کے مظالم جاری ہیں۔
بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سری نگر بھر میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے۔

ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے چار کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آج پاکستان کے ساتھ عیدالفطر منائی جارہی ہے، عید پر قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کے محاصرے میں مزید سختی کردی ہے۔

مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں