ہندستان میں کرونا کی تازہ صورت حال :گزشتہ 24گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز

ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے ایک لاکھ چوبیس ہزرایک سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم، ملک میں اب تک پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے اس بیماری سے نجات بھی پائی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ6654 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے ایک لاکھ پچیس ہزار ایک سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم، ملک میں اب تک پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے اس بیماری سے نجات بھی پائی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654نئے کیسز سامنے آئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 113 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3120 ہوگئی ہے۔ 
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور کل متاثرین کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 2960نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر66582ہو گئی ہے جبکہ یہاں کل ایک ہزار 518 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 12 ہزار 583 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ 
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسرے، گجرات تیسرے، دہلی چوتھے اور راجستھان پانچویں نمبر پر ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں