سیاسی رہنماؤں کے عید کے حوالے عوام کے نام پیغامات:سادگی کی اپیل اور

وزیراعطم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نےعوام کو سادگی سے عید منانے کی اپیل کی ہے

وزیراعلیٰ سندھ :

سید مراد علی شاہ نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عوام کورونا وائرس کے پیشِ نظر عید سادگی سے منائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کل ہر طرح سے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پاک پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا کی وبا سے نجات دلائے۔

شہبازشریف:

قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ طیارہ حادثے اور کورونا وائرس کے باعث عید گھروں میں رہ کر سادگی سے منائیں۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے اس برس عید رنجیدہ ماحول میں آئی ہے، ایک طرف جہاز کے حادثے میں ہونے والی شہادتیں تو دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے ضائع ہونے والی قیمتی زندگیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ﷲ کریم سے دعائیں مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

چوہدری محمدسرور:

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اور طیارہ حادثے کے شہدا کے سوگ میں ہم عید سادگی سے منائیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ ہمیں دہشت گردی کے

خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں، فوجی جوانوں اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھنا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین:

ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے اپنے پیغامات میں کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات ختم کر کے متحد قوم بن کر ابھرنا ہو گا اور کورونا سے مقابلہ کرنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔ سب مل کر گناہوں کی معافی مانگیں اور مریضوں کیلئے خصوصی دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں