پی آئی اے طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کو 10 لاکھ فی کس دینے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجراز خود لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ تدفین کیلئے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فی کس 10 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔۔اب تک 96 افراد کے خاندانوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں