جنید صحرائی سمیت شہداء کا خون کشمیریوں پر قرض ہے:جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ یوکے

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے اینڈ یورپ کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، صدر یوکے اینڈ یورپ ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنید صحرائی سمیت ہزاروں کشمیری شہداء کا خون کشمیری قوم پر قرض ہے۔

کشمیریوں کی آنے والی نسلیں ایک ایک قطرے کا حساب لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہؤئے کیا۔ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ ہندوستان کو کشمیریوں کے خوان کی قیمت چکانا ہوگی۔

اب وقت آگیا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔ کشمیریوں نے اپنے حصے سے زیادہ قربانیاں پیش کر دی ہیں۔ ان قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانا اور تحریک کو منزل سے ہمکنار کروانا بیس کیمپ اور اسلام آباد کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔

نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، نوجوانوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے، عالمی برادری کی بے حسی کے باعث کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اگر عالمی برادری نے بروقت اقدامات نہ کیے تو خطہ بہت بڑی جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہی مشکلات سے دوچار ہے۔ عالمی معیشت تباہ ہوکر رہ گٔئی ہے اس طرح کی صورتحال میں پاک، بھارت جنگ سے دنیا پر منفی اثرات پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر 30لاکھ کشمیری مہاجرین کو جو ہندوستان کی قابض فوج نے مظالم ڈھا کر بے وطن کر دئیے تھے ان کی آبادی کاری اور ان کے حق واپسی کے لیے قومی فورم تشکیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں