دیرلیش ارطغرل میں عبدالرحمٰن کے کردارسیلال نےکہا کہ پاکستانیوں کی ترکوں سے تاریخی محبت ناقابل فراموش ہے

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر سپاہی عبد الرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے سیلال نے پاک تُرک بھائی چارے کو بیان کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان اور تُرکی کے پرچم کی تصویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ سیلال نے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے پر اور تمام اداکاروں کو محبت

https://www.instagram.com/p/CAbH0fwpc_m/?utm_source=ig_web_copy_link

بھرے پیغامات بھیجنے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

سیلال نے پاکستان سے تُرکوں کی محبت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’پاکستان ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’105 سال قبل آپ نے بحیثیت ہندوستانی پاکستانی مسلمان تُرکوں کی بہت مدد کی تھی۔‘

سیلال نے کہا کہ ’ہمیں یہ سب معلوم ہے کہ کس طرح آپ کے آباؤ اجداد نے سلطنت عثمانیہ کو لاہور سے ایک بڑی مالی امداد بھیجی تھی، ہم یہ سب کبھی نہیں بھول سکتے۔‘

اُنہوں نے علامہ محمد اقبال کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم عظیم انسان محمد اقبال کو بھی کبھی نہیں بھول سکتے، شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے تُرکوں سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور تُرکوں کا ساتھ دیا۔‘

سیلال کا کہنا تھا کہ ’ہم آج بھی پاکستان کے آباؤ اجداد کو اُسی طرح محبت اور احترام سے یاد کرتے ہیں۔‘اُنہوں نے جلد پاکستان آکر اپنے مداحوں کو گلے لگانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

سیلال نے پاکستان اور تُرکی کے اِس پیار کو ہمیشہ قائم رہنے کے لیے دُعا کرتے ہوئے’اُردو زبان‘ میں لکھا کہ ’پاکستان اور تُرکی کا بھائی چارہ یوں ہی سلامت رہے۔‘

یاد رہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے دور میں سلطنت عثمانیہ ایک نہایت ہی مشکل دور سے گُزر رہی تھی، اس مشکل گھڑی میں علامہ اقبال نے تُرکوں کا ساتھ دینے کے لیے اور اُن کی ہمت وحوصلہ بڑھانے کے لیے بے شمار نظمیں لکھیں تھیں ۔

واضح رہے کہ سیلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں