امریکہ نے خلیجِ فارس میں امریکی جنگی جہازوں کو کارروائی کرنے کا الرٹ جاری کیا کر دیا


امریکہ کی بچ کے نزدیک آنے والے کسی بھی جہاز کو خطرہ قرار دیتے ہوئے ایسے جہازوں کے خلاف دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

امریکی بحریہ نے یہ الرٹ ایران کی فوج پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی دھمکی کے بعد جاری کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر خلیجِ فارس میں ایران کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوئے تو ایران خطے میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خبردار کرچکے ہیں کہ ایران کے ایسے کسی بھی جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا جو امریکی بحریہ کو ہراساں کرے گا۔

صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد منگل کو امریکی بحریہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں خلیجِ فارس میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کشتی کو 100 میٹر سے زیادہ اپنے نزدیک نہ آنے دیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہازوں کے 100 میٹر کے قریب آنے والے اسلحے سے لیس جہاز اور کشتیاں امریکہ کے لیے خطرہ ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی بحریہ کی جانب سے جنگی جہاز کے کپتانوں کو جاری کردہ نیا نوٹس بحریہ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں