اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت 45 نوجوان مجاہدین میں شامل ، بھارت پریشان

Spread the love

سرینگر (اردو نیوز نیٹ ورک) 2018 میں اب تک 45 کشمیری نوجوان مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں .

زرائع کے مطابق بھارت خفیہ اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 کے پہلے پانچ مہینوں میں 45 کشمیری نوجوان مجاہدین کی صفوں میں شامل ہو چکے ہیں . جن میں اعلی تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی سکالر ، ماسٹرز اور ایم بی اے کے ڈگریوں کے ٍحامل نوجوان شامل ہیں .

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجاہدین کے ساتھ ملنے والے نوجوانوں میں سے اکثریت سوشل میڈیا کے زریعے عسکریت کی طرف راغب ہوئی .

رپورٹ کے مطابق ضلع اسلام آباد سے 7 پلوامہ سے 4 اونتی پورہ سے 3 سے مجاہدین کے ساتھ جا ملے . کپواڑہ سے 2 بانڈی پورہ ، ہنڈوارہ ، سوپور اور سرینگر سے ایک ایک نوجوان مجاہد کے ساتھ ملا .

رپورٹ کے مطابق اس سال 55 مجاہدین بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہوئے جن میں سے 27 مقامی تھے .

رپورٹ میں نوجوانوں کے مجاہدین کے ساتھ ملنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھارتی ایجنسیوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں