مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار کی پالیسوں سے تنگ 2 بھارتی آفیسرز نے خودکشی کرلی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور انتہا پسند مودی سرکار کی پالیسوں سے تنگ دو بھارتی آفیسرز نے خودکشی کرلی۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے اہلکار لگاتار ڈیوٹی سے پریشان، فیملی سے دوری، کھانے پینےسے محروم بھارتی سینٹرل ریزور پولیس فورس کے فاتح سنگھ نے ضلع اسلام آباد میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔ مدھیہ پردیش کے بنگالی بابو نے بھی سری نگر میں خود کو اپنی سروس رائفل سے مار کر موت کو گلے لگا لیا۔

دوسری جانب دوہزار سات سے اب تک بھارتی فورس کے چارسو اکیاون اہلکار ہٹلر مودی حکومت سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں