ایک جانب کورونا وائرس دوسری جانب میزائل تجربے

شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے مطابق مختصر رینج کے بیلیسٹک میزائل سمندر میں گرے۔

جنوبی کوریا نے پیونگ یانگ کے اس تازہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سبب شمالی کوریا نے میزائلوں کے تجربات کا سلسلہ روک رکھا تھا۔

تاہم رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ایسے چار میزائلوں کے تجربے کیے جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق پیونگ یانگ پر ایسے تجربے کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں