آج ہونے والی ہلاکتوں نے اسپین کو ہلا دیا

میڈرڈ : اسپین میں کووِڈ انیس کے مریضوں اور اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 838 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔

گزشتہ روز بھی آٹھ سو سے زائد ہسپانوی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ آج اتوار کے روز تک اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6,528 ہو گئی ہے۔ اسی دوران اسپین میں چھ ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78,797 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں