کورونا امریکا میں بے قابو، دنیا بھر میں ہلاکتیں حد سے تجاوز کر گئیں

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا، اٹلی اور اسپین میں تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں جب کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر  میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور اموات کی مجموعی تعداد 30 سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اب امریکا ہے جب کہ اٹلی دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر آپہنچا ہے۔

امریکا میں تین دنوں میں کورونا وائرس سے اموات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے جہاں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے مزید 1 لاکھ 22 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا نے امریکا کی 50 ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ امریکی ریاست نیویارک میں کورونا کے سب زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مجموعی مریضوں کا تقریباً نصف ہے۔

ریاست نیویارک کے اسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اٹلی کے بعد نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ وائرس پھیلنے والی ریاست نیویارک سمیت دیگر بڑے شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ 14 دنوں تک غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں’۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

مقبول ترین سیاحتی مقام اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 92 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں