کورونا کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے خلاف سینکڑوں کیس درج

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کورونا کے نام پر سینکڑوں کیس درج کرکے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 337 کیس درج کیے گئے اور اس سلسلے میں 627 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

انھوں نے یہ بتایا کہ قانوں کی خلاف ورزی کرنے والی 118 گاڑیاں اور 490 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔یعنی بھارتی فوج کورونا لاک ڈاؤن کا بہانہ بنا کر لوگوں کو اذیت سے دوچار کرہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں