امریکہ میں ٹرلینز ڈالر کے امدادی پیکج پر اتفاق

امريکی سينيٹ اور وائٹ ہاؤس نے دو ٹريلين ڈالر کے وسيع تر امدادی پيکيچ پر اتفاق کر ليا ہے۔ ان رقوم سے کورونا وائرس کی عالمگير وبا سے نمٹنے کے ليے سرگرم شعبہ صحت سے وابستہ اہلکاروں کے علاوہ منفی طور پر متاثر ہونے والے کاروباروں کی مدد کی جائے گی

مالياتی پيکچ کے بارے ميں اعلان گزشتہ شب کيا گيا۔ بتايا گيا ہے کہ ان رقوم سے بے روزگار افراد سميت ان لوگوں کی بھی مالی مدد کی جائے گی، جن کا کام کاج بندشوں کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔

امريکا ميں کورونا وائرس سے زيادہ متاثرہ رياست نيو يارک ہے، جہاں اب تک پچيس ہزار کيسز کی تصديق ہو چکی ہے۔ ملک بھر ميں ہلاک شدگان کی تعداد ڈيڑھ سو ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں