کورونا کے ٹیسٹ اب گھروں میں ہوں گے

برطانیہ میں گھروں کے اندر اب عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا ٹیسٹ ممکن ہوگا۔ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ صرف 15 منٹ میں برآمد ہو جائے گا۔

برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہنکوک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے اندر گھروں اور دیگر پوائنٹس پرٹیسٹ کٹس دستیاب ہوں گی۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اس مقصد کے لیے آن لائن سیل سروسز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

سیکریٹری صحت برطانیہ کا کہنا ہے کہ روزآنہ کم از کم 25 ہزار افراد کے ٹیسٹ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔میٹ ہنکوک کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں