احتساب کے ساتھ داخلہ کے امور بھی شہزاد اکبر کے سپرد

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو داخلہ کے امور بھی سونپ دیے ہیں۔ ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

وزیراعـظم  عمران خان سے جب نئے ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا نے ملاقات کی تو اس دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

ایف آئی اے کے نئے ڈی جی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ ا

اپنا تبصرہ بھیجیں