پاکستان نے بھارت، جاپان مشترکہ اعلامیہ میں عائد الزامات مسترد کر دیے

Spread the love

پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیہ میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور بے معنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بھارت کی بدنیتی دنیا بھر کو معلوم ہے جبکہ سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو سیاسی بنانے کی کوشش بھی دنیا کو معلوم ہونی چاہیے، پاکستان بھارتی الزامات اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا۔تحریر جاری ہے‎

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی تشویش اور اعلامیے کو مسترد کرنے کے موقف سے جاپانی سفارتی چینل کو آگاہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایک معقول اور متوازن نظریہ اپنائیں اور ان عہدوں کی توثیق کرنے سے باز رہیں جو یکطرفہ اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں