نقیب اللہ کے والد کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہارِ افسوس

Spread the love

 نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پرچیف آف آرمی اسٹاف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرحوم سے کیا گیا انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے بے گناہ نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کینسر کے باعث آج صبح انتقال کرگئے تھے۔ مقتول کے والد گزشتہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے مگر آج صبح وہ کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نقیب اللہ محسودکےوالدکےانتقال پرآرمی چیف  افسوس کا اظہار کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف  نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے، مرحوم سےکیاگیاانصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کو 13 جنوری 2017 کو کراچی میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، اُن کے قتل کا الزام سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر عائد ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں