وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سرلنکن ہم منصب سے ملاقات

Spread the love

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات میں ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیںدورہ پاکستان کی دعوت دی ۔وزیرخارجہ نے سری لنکن ہم منصب کو کشمیر کی صورت حال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے  بارے میں آگاہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیر کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔قبل ازیں کولمبومیں ائرپورٹ  پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ اورمضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور پر ایک دوسرے کی ہمیشہ معاونت کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے نو منتخب صدر اور نئے وزیر اعظم مقرر کئے گئے، دونوں شخصیات کے ساتھ ہماری گہری شناسائی ہے اور دونوں پاکستان کے دوست ہیں ۔ موجودہ وزیر اعظم سری لنکا گذشتہ دو ادوار میں سری لنکا کے صدر رہ چکے ہیں، ان کے ادوار میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تعلقات بہت مستحکم ہوئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سری لنکا پہنچے پر بندرا نائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کولمبو پہنچنے پر وزارت خارجہ سری لنکا کے ایڈیشنل سیکریٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیرخارجہ سری لنکا کے نومنتخب صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں