ہانگ کانگ مظاہروں کے پیچھے اقوام متحدہ کے اہلکار ہیں : چین

Spread the love

جنیوا : چین نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ہانگ کانگ سے متعلق ان کی ’نامناسب‘رائے نے ہنگامہ آرائی کی حوصلہ افزائی کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر مِچل بَچلیٹ نے اپنے ایک تازہ مضمون میں ہانگ کانگ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر تنقید کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ میں تعینات چینی حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی اہلکار کی اس قسم کی رائے عالمی تنظیم کے چارٹر کے منافی ہے۔ چین اور ہانگ کانگ انتظامیہ کا الزام ہے کہ ہانگ کانگ کے مظاہرین کو مغربی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں