قندوز میں طالبان کا حملہ ، 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Spread the love

کابل : شمالی افغان صوبے قندوز میں طالبان کے ایک حملے میں کم از کم گیارہ افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس حملے کے بعد طالبان نے چھ فوجیوں کو یرغمال بنا لیا۔

جبکہ افغان فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ جاری جھڑپوں میں بیس جنگجو مارے گئے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں