بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت

Spread the love

نئی دہلی : جاپان کے وزیر خارجہ ٹوشیمیٹسو موتیگی نئی دہلی پہنچے ہیں، جہاں وہ بھارت اور جاپان کے درمیان دفاع اور خارجہ امور میں تعاون بڑھنے پر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو انڈو پیسیفک خطے میں استحکام کے لیے کلیدی قرار دیا۔ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ اپنے درمیان تعلقات میں وسعت پیدا کریں۔

جبکہ گزشتہ برس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شیزو آبے کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ میں اضافے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں