نسیم شاہ کے بعد محمد موسیٰ کی بھی’ نوبال ‘ پر وکٹ

Spread the love

آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پاکستان ٹیم کے لئے دردِ سر بن گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی وارنر کی قسمت اور پاکستانی بولر کی بدقسمتی کا منظر دیکھنے کو ملا۔

ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر محمد موسیٰ کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ بابراعظم نے پکڑا ، مگر امپائر کی جانب سے وکٹ بال کو ’’نوبال‘‘ قرار دے دیا گیا۔ اس وقت ڈیوڈ وارنر کا اسکور 226 تھا۔

اس کے بعد وارنر ناقابل شکست رہے اور دوسرے دن اننگ ڈیکلیئر کرنے تک ان کے 336 رنز تھے۔

نسیم شاہ کے بعد محمد موسیٰ کی بھی’ نوبال ‘ پر وکٹ

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ جب پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا تھا اور اتفاق کی بات ہے کہ وہ بھی ’’ نوبال‘‘ تھی۔ اس وقت وارنر 56 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، اس ٹیسٹ میں انہوں نے 154 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں