مقبوضہ سیاچن میں دو بھارتی فوجی ہلاک

Spread the love

لاہور : مقبوضہ سیاچن میں برفانی طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی سیاچن گلیشئر میں بھارتی فوج کا ایک دستہ پیٹرولنگ پر تھا جس پر برفانی تودہ آکر گرگیا ، بھارتی فوج کا یہ دستہ 18 ہزار فٹ کی بلندی پر تعینات تھا ۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے برف کے نیچے پھنسے بھارتی فوجیوں کو نکال لیا تھا تاہم دو فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ، جن کی شناخت نائب صوبیدار تسوان گیلشان اور رائفل مین پدما نارگوسی نام سے ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ 18 نونمبر کو بھی برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی اور 2 پوٹر ہلاک ہوگئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں