بھارتی ڈرائیور اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دلچسپ کہانی

Spread the love

پاکستانی ٹیم آج کل آسٹریلیا کے شہر برسبین میں موجود ہے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز جاری تھے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک پیج ’ اے بی سی گرینڈ اسٹینڈ ‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں خاتون کمنٹیٹر الیسن مشیل نے اپنے ساتھی کمنٹیٹر مشیل جاہسن کو بھارتی ڈرائیور اور پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک دلچسپ کہانی سنائی۔

کرکٹ کمنٹریٹر الیسن مشیل کا کہنا تھا کہ 5 پاکستانی کھلاڑیوں جس میں نسیم شاہ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر 2 کھلاڑی بھی شامل تھے، انہوں نے ہوٹل کے باہر سے ریسٹورنٹ جانے کے لیے ایک ٹیکسی بک کروائی جس کا ڈرائیور بھارتی تھا۔

جب پاکستانی کھلاڑی ہوٹل سے ریسٹورنٹ پہنچے تو ٹیکسی ڈرائیور نے ان کھلاڑیوں سے کرایہ لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ رائیڈ میری طرف سے آپ کے لیے تھی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اس ڈرائیور کو اپنے ساتھ ہوٹل کے اندر چلنے اور رات کا کھانا ساتھ کھانے کی دعوت دی جسے ڈرائیور نے قبول کر لیا۔

خاتون کمنٹیٹر نے مزید بتایا کہ ہوٹل سے گراؤنڈ آنے کے لیے جس ٹیکسی کا انہوں نے استعمال کیا تھا یہ وہی بھارتی ٹیکسی ڈرائیور تھا جس سے پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی تھی، الیسن مشیل نے بتایا کہ اس نے سفر کے دوران مجھے پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کہانی سنائی اور ان کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی دکھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی برسبین ٹیسٹ اننگ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 رنز سےہرا دیا تھا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 240 اور دوسری اننگز میں 335 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں بابر اعظم نے 104 رنز بنائے مگر ان کی سنچری بھی پاکستان کو اننگ کی شکست سے نہ بچا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں