مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے نارمل تعلق ناممکن, وزیر اعظم خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مزید پڑھیں

جگر کے عارضہ میں مبتلا معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

معروف گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔  گلوکار شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ٹویٹ پیغام مزید پڑھیں

کورونا کی تیسری لہر برطانیہ سے آئی, برطانیہ نے ہی پاکستان پر پابندی عائد کر دی

پاکستان کو بھی برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا گیا,برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور فلپائن کو بھی شامل کر لیا گیا برطانوی میڈیا کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک مزید پڑھیں

ملک میں مہنگائی 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 9.05 فیصد تک جا پہنچی۔ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہےاور  فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا اس طرح مارچ میں مہنگائی 9 فیصد سے بڑھ گئی مزید پڑھیں

مُلک بھر کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سخت احکامات پر کراچی ائیرپورٹ پر ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی کا بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ائیرپورٹ کے مزید پڑھیں

کورونا ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوگی

پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔ مقامی دواز ساز کمپنی کا کہنا ہےکہ ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کےنتائج زبردست رہے جب کہ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر اور اس کی افادیت کو مزید پڑھیں

ڈسکہ الیکشن: تحریک انصاف کی اپیل مسترد، حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید پڑھیں

پاکستان: 9 ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز، مزید 83 اموات

ملک میں کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے جب کہ 9 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50170 ٹیسٹ کیے گئے مزید پڑھیں